ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈی یورپا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے

ایڈی یورپا سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے

Mon, 19 Oct 2020 14:17:29    S.O. News Service

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا 21 اکتوبر کو شمالی کرناٹک کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کریں گے۔

وزیراعلیٰ کے دفتر کے ذرائع کے مطابق ایڈی یورپا سیلاب سے سنگین طور پر متاثر کلبرگی، بیدر، رائچور اور وجے پورہ اضلاع کا بدھ کو دورہ کریں گے۔ وہ متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کرکے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔شدید بارش اور سیلاب کے سبب شمالی کرناٹک اور کلیان۔ کرناٹک علاقے میں جان و مال سمیت فصلوں کا بھی زبردست نقصان ہوا ہے۔ ایسا اس برس تیسری بار ہوا ہے جب ریاست کو سیلاب کے قہر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس دوران کانگریس کے کرناٹک کے انچارج اور پارٹی کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو مرکز کی نریندر مودی حکومت سے شدید بارش اور سیلاب سے متاثر شمالی کرناٹک، کلیان۔ کرناٹک اور ممبئی۔ کرناٹک علاقوں کے متاثر کسانوں کو راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہئے، کیونکہ بارش اور سیلاب سے متاثر ہونے والے گاؤں کی تعداد 150 سے زیادہ ہے اور تباہی بھی کافی زیادہ ہوئی ہے۔


Share: